یک نہ شُد 2 شُد ۔۔۔!!! حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں اور سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

لاہور( نیوز ڈیسک) سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک چونکا دینے والی خبر شیئر کی۔حریم اور ان کی ساتھی ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے یو ٹیوب پر اپنا پہلا گانا ’’منڈا نخرے باز ‘‘ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کیلئے

یقیننا ایک سرپرائز ہے۔حریم نے اپنی ٹویٹ میں گانے کی ویڈیو کے ساتھ یہ امید ظاہر کی کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔ویڈیو میں حریم اور صندل کے ساتھ خرم دادا اور ارباز ایری نے پرفارم کیا ہے۔یو ٹیوب پر 2 منٹ 56 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو میں گانے کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ دوسری جانب حریم شاہ نے نجی ویب سائٹ کے رپورٹر سے کے ساتھ گفتگو کے دوران ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میری نہیں ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری گندی ویڈیوز بنا کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں وہ میں نہیں ہوں.حریم شاہ کی آواز کی بے چینی صاف محسوس کی جاسکتی تھی۔جب کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی مفتی عبدالقوی سے نہیں ملی, زرتاج گل والی باتیں بھی جھوٹی ہیں. مجھے اور صندل کو 7 دن جیل میں رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں, ڈی پورٹ کرنے والی بات بھی ٹھیک نہیں. میرے خلاف پراپیگینڈا کیا جارہا ہے خاص طور پر میری فیملی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔دبئی کے کاروباری شخصیت کے ساتھ فراڈ بھی گھٹیا الزام ہے. ان سب باتوں پر میں قرآن پاک اٹھا کر حلف دے سکتی ہوں. خدارا جھوٹ پھیلا کر ہمیں تکلیف مت دیجئے۔نجی ویب سائٹ کے رپورٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حریم شاہ یہ سب ایک سانس میں کہہ کر خاموش ہوگئی تھی ایسی خاموشی جو کسی طوفان سے پہلے ہوا کرتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.