’’مجھے اس شو سے محبت ہے۔۔‘‘ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی پسندیدہ سیریز کا نام بتا دیا

لندن (ؤیب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے امریکی سیریز ’رامی‘ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’رامی‘ کو ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہونے پر جمائما نے سیریز

میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار رامی یوسف کی تعریف میں ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’رامی‘ اس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ شو بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور انہیں یہ سیریز بے حد پسند ہے۔ واضح رہے کہ ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی مسلم کامیڈی سیریز کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ’رامی‘ کے حصے میں آیا ہے۔ ’رامی‘ میں رامی یوسف کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رامی یوسف کو کامیڈی سیریز میں بہترین لیڈ اداکار اور بہترین ڈائریکشن کیلئے نامزد کیا گیا۔ سیزن ٹو میں رامی یوسف کے مد مقامل مہرشالا علی کو کامیڈی سیریز میں بہترین سپورٹنگ رول کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ’رامی‘ امریکی مسلم پہلی سیریز ہے جو ایمی ایوارڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ رامی یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے’الحمداللہ‘ لکھا۔یاد رہے کہ رواں برس منعقد کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ کامیڈی سیریز ’رامی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر عرب نژاد امریکی اداکار رامی یوسف کو دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.