معروف ریسلر “اسٹیولی” انتقال کر گئے، موت کی وجہ آپ کو بھی افسردہ کر دے گی

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اسٹیو لی کے اہلخانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔اسٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور 2010 میں ریلیز ہونے والی

مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔وہ ریسلنگ کے اسٹیج پر “پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف” کے نام سے جانے جاتے تھے۔ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹیول لی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا سے بہترین اندازمیں نمٹنے والے سات ملکوں میں شامل کرلیا جبکہ پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق کوروناوبا سےنمٹنےکیلئے وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی اور این سی اوسی کے بروقت ایکشن کی دنیا بھی معترف ہیں، ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، جن سے دنیا مستقبل میں وبا سے کیسے نمٹا جائے سیکھ سکتی ہے، 7ممالک کی فہرست میں تھائی لینڈ، اٹلی، منگولیا،ماریشس اور یوراگوئے شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا وبا کیلئے پاکستان کےاقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہا پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے انفرا اسٹرکچر کا بہترین استعمال کیا، انسدادپولیو کے وسائل،مہارت کورونا سے نمٹنے کیلئے استعمال کی گئی۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز نے ٹریکنک اور مانیٹرنگ میں اہم کرداراداکیا، حکومتیں صحت عامہ اورعوامی بہبود پر زیادہ خرچ کریں، حکومت کے نقادین بھی سیاسی قیادت کی کوششوں کے معترف نظر آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کورونا پر بھرپور انداز میں قابو پایا اور پاک فوج کے تعاون سے این سی اوسی کا صوبائی حکومتوں سے مثالی رابطہ رہا۔ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ میں کہا کہ میڈیا نےبھی عوامی آگہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، کورونا نے عوامی بہبود،صحت عامہ پرترجیحات بدلی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *