بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل : یوم عاشور پر کن شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک) آج سے مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت کراچی میں کل اتوار کو یوم عاشور کے موقع پر اور پیر کو تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ بارش کا امکان نہیں، بادل سندھ کے دیگر شہروں کا رخ کریں گے تاہم اتوار اور پیر کو تیز بارش ہو گی، مگر شدت جمعرات کی بارش سے کم ہونے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں شمال مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان، ژوب، لورالائی، کوہلو اور سبی میں تیز بارش کا امکان ہے۔شدید بارش کے باعث سبی، قلات، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم آج مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر کے دوران میرپور خاص، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور دیگر اضلاع میں اتوار سے پیر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *