مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، توقع سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، کون کون سے علاقے ڈوب سکتے ہیں ؟ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، توقع سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری، 16 سے 18 اگست تک مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔اس تمام صورتحال میں سیکرٹری بلدیات سندھ نے بھی بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔واضح رہے کہ رواں سال مون سون بارشوں کا زیادہ زور کراچی اور سندھ کی جانب رہا۔ رواں سال کراچی اور سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ مون سون اسپیلز کے دوران کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس باعث کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت کر کے کراچی کے بڑے نالوں کی ہنگامی صفائی کروائی، جس کے نتیجے میں گزشتہ اسپیل کے دوران شہر کی صورتحال کچھ بہتر رہی۔ جس باعث کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت کر کے کراچی کے بڑے نالوں کی ہنگامی صفائی کروائی، جس کے نتیجے میں گزشتہ اسپیل کے دوران شہر کی صورتحال کچھ بہتر رہی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.