ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن! وزیر اعظم عمران خان نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لے لیا، بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کو اعتماد میں لے لیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے

وبائی مرض سے بچاؤ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، اجلاس میں مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون سے متعلق صوبوں کو اعتماد میں لیا۔این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرانے کےلیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام مارکٹیوں، اسپتالوں اور دفاتر میں ماسک پہننا لازم اور ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزرز کا ستعمال بڑھانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ احتیاط نہ کی تو سردی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جائیں گے، لوگ خود بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے، صوبائی حکام نے اجلاس میں مریضوں کا ڈیٹا اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی امور پر حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن تحریک کے جلسے نہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت تمام رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کے علاوہ انہیں کورونا وائرس ہدایات کو مد نظررکھنے کا بھی کہے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں حکومتی پولیٹیکل کمیٹی نے صورتحال سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *