وقار یونس کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

لاہور( نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وقار یونس کے والد جو کہ کافی دنوں سے علیل تھے، کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا

اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یونس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے پاس آسٹریلیا پہنچے۔ سڈنی پہنچنے کے بعد وہ نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے۔ تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وقار یونس پاکستان آنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن انہیں نیو ساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *