سونے کی قیمت میں مزید کمی ، شادی کے خواہشمند افراد کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےکم ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 11 ہزار 400 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قدر 342 روپے کم ہوکر 95 ہزار 508 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز

کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ستمبر کے مہینے میں اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6000 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔مارچ میں کورونا وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو سونے کی قیمت تیزی سے اوپر گئی تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔31 اگست 2020 کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے تھی جبکہ 26 ستمبر 2020 کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 400 روپے کاہوگیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی مندی کے بادل چھائے رہے، ہفتے وار کاروبار کے 4 سیشنز میں مندی اور ایک سیشن میں محدود تیزی رونما ہوئی۔ حکومت کی جانب سے 169 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرکے صنعتوں کو سستاخام مال مہیاکرنےکا اقدام بھی اسٹاک مارکیٹ پر اثرانداز نہ ہوسکا بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی، گزشتہ دوماہ میں بجٹ خسارہ 440ارب ڈالر تک پہنچنے، موسم سرما میں قدرتی گیس کے بحران کی شدت بڑھنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں اور برآمدات متاثر ہونے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کا فقدان رہا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشے نے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران تسلسل سے مندی کے باعث انڈیکس کی42000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی۔ مجموعی طور پر مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 26ارب 57کروڑ4لاکھ 75ہزار 227روپے ڈوب گئے۔ جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 78کھرب 18ارب 84 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 837 روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 42553 پوائنٹس اور کم ترین سطح 41417 پوائنٹس رہی جبکہ 67.69ارب روپے مالیت کے 12.32 ارب شئیر کا کاروبار ہوا۔ ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس 803.53 پوائنٹس گھٹ کر 41701.23 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 440.58 پوائنٹس گھٹ کر 17605.68 پوائنٹس پربند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1774.34 پوائنٹس گھٹ کر 66558.61 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 391.15 پوائنٹس گھٹ کر 29790.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *