خاتون سکول ٹیچر کی کم سن طالبہ کے ساتھ ایسی حرکت کہ جان کر آپ بھی توبہ کرنے لگیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں نہ جانے کیا کیا غلط اور بیہودہ قسم کے کام ہو رہے ہیں۔ اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جاننے کے بعد انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ برطانیہ کے شہر گلاسگو میں نرسری کلاس کی خاتون ٹیچر نے اپنی تسکین کیلئے معصوم بچی کے ساتھ’ بریسٹ فیڈنگ گیم کھیلنا شروع کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق  ٹیچر نے نرسری کلاس کی ایک طالبہ جس کی عمر چار سے چھ سال کے درمیان تھی سے کہا کہ وہ ایک گیم کھیلتے ہیں جس میں طالبہ شیر خوار بچی کا جبکہ وہ خود ماں کا کردار اداکریں گے ۔ اس دوران خاتون ٹیچر نے بچی کوگود میں لٹا کرایسا ظاہر کیا جیسے ماں بچے کو دودھ پلا رہی ہو تاہم ٹیچر نے اس معصوم بچی کوکچھ ناقابل بیان احکامات بھی دیئے اور اپنی تسکین حاصل کی۔ اتوار کو ڈیلی مررمیں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 1986 سے1989کے درمیان پیش آیا تھا جس کا انکشاف اس طالبہ نے تین دہائیوں کے بعد کیا ہے۔طالبہ کا دعویٰ ہے کہ وینڈی میک گل نامی ٹیچر نے (جو اب ریٹائرڈ ہوچکی ہیں)اسےان دنوں یہ ہدایت بھی کی تھی کہ وہ اس بات کو راز رکھے اور کسی کو نہ بتائے۔تین دہائیوں تک بچی نے اس واقعے کا کسی سے بھی ذکر نہیں کیا۔ تاہم کچھ عرصہ قبل طالبہ نے عدالت میں کیس کردیاجس پر پولیس نے وینڈی میک کو گرفتارکیااور مقدمہ چلنا شروع ہوگیا۔گزشتہ دوران سماعت ٹیچر نے جو اب 48برس کی ہیں اعتراف کرلیا ہے کہ وہ اس وقت ٹین ایجر تھیں اور انہوں نے یہ سب کیا تھا۔تاہم ایسا انہوں نے زندگی میں ایک بار ہی کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے میک کو ضمانت پر رہا ئی دے دی ہے تاہم ان کا نام ایسا کرنے والوں کی سرکاری فہرست میں درج کردیاگیاہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.