پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔۔۔ برطانیہ سے آنے والی خبر نے ٹائیگروں کے دل خوش کر دیئے

مانچسٹر (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ برطانیہ سے آنے والی خبر نے تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کے دل خوش کر دیئے۔ پاکستان میں تو اس وقت سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ہی لیکن اب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نارتھ ویسٹ ریجن سے جسٹس فار آل پینل نے سات گروپوں پر مشتمل اتحاد کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی اور ثابت کیا کہ اگر جماعت کے لیے صدق دل سے کام کیا جائے تو کارکنان کارکردگی کی بنا پر آپ کو اس کا صلہ ضرور دیتے ہیں چاہے راستے میں کتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔

اس پُر مسرت موقع پر ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں جیت کی خوشی میں قریبی رفقا نے اکٹھے ہو کر رب العالمین کے بارگاہ اقدس میں اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نو منتخب صدر عمران چوہدری اور جنرل سیکرٹری شہناز صدیق نے کہا کہ جماعت کا حسن ہے کہ جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات ہوتے ہیں جو ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان کی سوچ و فکر کی عین عکاسی ہے ان کا کہنا تھا کہ پینل کی کامیابی ساتھیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہم ان کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اب انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں ہم سب مل کر جماعت کی مضبوطی اور چیئرمین عمران خان کی سوچ اور جماعتی منشور کو آگے پہنچانے کے لیے مل کر چلیں گے ہمارے دل میں سب کے لیے احترام ہے ہم ذاتیات سے بالاتر ہو کر ثابت کریں گے کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے لیے کچھ خاص کر ے کا ارادہ رکھتے ہیں جیسا کہ نیکوپ کارڈ کی فیس جو بچوں کے لیے معاف ہونی چاہئے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے دیگر مسائل کو حل کروانے کے لیے حکومت پاکستان سے بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے کہا نو منتخب عہدیداران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور برطانیہ میں تحریک انصاف کی مضبوطی کے لیے جماعت کے کارکنان اور دیگر ساتھیوں سے مل کر کام کریں گے۔نوجوان رہنما عدیل سلیم کا کہنا تھا کہ اگر نیت صاف ہو تو رب العالمین ضرور مدد کرتے ہیں۔ ہم جماعت کا پیغام عام کرنے اور دھرتی ماں کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ حاجی چوہدری محمد سردار ، چوہدری محمد اقبال، ریاست خان، ریاض حسین و دیگر نے نو منتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آواز ٹھوس بنیادوں پر عالم اقوام تک پہنچائی جاسکے۔ یاد رہے نارتھ ویسٹ ریجن سے پینل کے صدر عمران چوہدری، سینئر نائب صدر ریاست خان، جنرل سیکرٹری شہناز صدیق جب کہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ریاض حسین منتخب ہوئے جب کہ باقی عہدیداران کی نامزدگی کا اختیار نو منتخب صدر عمران چوہدری کو ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.