تیاری کرلیں۔۔۔ آج کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اس دفعہ ملک بھر میں سردیوں کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث ملک میں سردیوں کا موسم بھی طویل ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی آج کے موسم کے بارے میں پیشن گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں (آج) جمعرات کو موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سندھ میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد (ایئر پورٹ 48، سٹی 30)، گڑھی دوپٹہ 25 ، راولاکوٹ 12، کوٹلی 03، کاکول 45، دیر (بالائی 25، زیریں 05)، بالاکوٹ 27 ، سیدو شریف 26، پارا چنار25، پٹن 21 ، میرکھانی 13، بنوں 11، کالام، چترال 10، مالم جبہ 07، تخت بھائی 02، پشاور 01، مری 19، اسلا م آباد (زیروپوائنٹ 18، ایئر پورٹ 07،)، سیالکوٹ04، ناوروال 03، استور 03 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.