اب بھی کہو عثمان بزدار کچھ نہیں کر رہا ۔۔۔کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ بھی سکون کا سانس لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیا ہے۔تفصیلات کےمطابق صوبہ بھرمیں ایمرجنسی کےلیے مختص236ملین میں217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکاکہنا تھا کہ 160 ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین

کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 47ملین کی سپلائی موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی آئندے ہفتے موصول ہو جائے گی۔تمام ہسپتال جن میں کورونا وائرس کے وارڈز ہیں وہاں سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے، ہسپتالوں میں کورونا وائرس حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے اورمزید بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کورونا وائرس کے کاتمے کے لیے بنائی گئی خصوصی کیبنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبے میں 78 کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کے 64 ٹیسٹ مثبت جبکہ باقی 14 ٹیسٹ نجی لیبارٹریوں میں سے ہوئے ہیں: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پنجاب میں حال ہی میں جن افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں ان میں سے نئے کیسز کوشامل کرکے کل مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔80 فیصد مریض پیناڈول کھانے سے بہتر ہوجاتے ہیں۔ ملتان میں مریضوں کا نیا کیمپ بنایا ہے، جہاں تفتان سے آئے مریضوں کو رکھا جائے گا، وہاں 1500 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ابھی تک جن زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں تصدیق شدہ لوگوں کو الگ کردیا گیا ہے۔جو لوگ ٹھیک ہیں ان کو بھی قرنطینہ میں14دن گزارنا لازمی ہوگا۔مستقبل کے پیش نظر مزید آئسولیشن رومز کا بندوبست کررہے ہیں۔آئندہ دنوں زائرین اور طلباء ملا کر 5 ہزار لوگ پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کی قیمت 7900 روپے ہے۔ پنجاب میں سامنے آنے والے تمام کیسز نے بیرون ملک کا سفر کیا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت بالکل مفت ٹیسٹ کررہی ہے۔ ہم نے اپنی کٹس شوکت خانم ہسپتال کو دی ہوئی ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال مفت ٹیسٹ کررہا ہے۔ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے217 ملین روپے کا حفاظتی سامان خرید لیا ہے۔ اس سامان کی مختص236 ملین رقم میں سے خریداری کی گئی۔ 160ملین کے گاؤنز، 20 ملین کےاین 95 ماسک، 9.3 ملین کے گلوز خریدے گئے۔1.1ملین کے سرجیکل ماسک،8.4 ملین کی عینکیں، 4.46 ملین کے شو کور خریدے گئے۔2.9 ملین کی فیس شیلڈ،1.2ملین کے ایگزامینیشن گلوز، 4.84 ملین کے سرجیکل گلوز خریدے۔ اب تک47 ملین کی سپلائی موصول ہوچکی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.