انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! کورونا وائرس کی وجہ سے ہردلعزیز اور پاکستان کا اثاثہ سمجھے جانے کھلاڑی انتقال کر گئے

نیویارک (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں ہر گزرے دن کے ساتھ کورونا وائرس سے اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 25لاکھ 44 ہزار 769 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پاکستان کے سابق اولمپئن پہلوان محمد افضل بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 85 سال تھی اور وہ ایک ماہ سے امریکہ میں مقیم تھے۔ محمد افضل پہلوان نے 1964ء کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان نے انھیں شیرِ پاکستان کا لقب دیا تھا۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وائرس کی زد میں آ کر ایک لاکھ 75ہزار 621 افراد ہلاک اور 25 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر گزرے دن کے ساتھ کورونا وائرس سے اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 25لاکھ 44 ہزار 769 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے جہاں 43 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 8 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دگنی ہوسکتی ہیں کیونکہ دنیا بھر میں لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 2020ء میں دنیا بھر میں بھوک کے خطرات سے دوچار افراد کی تعداد 26 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو 2019ء کے مقابلے میں 13 کروڑ زیادہ ہے جبکہ گزشتہ برس 13 کروڑ 50 لاکھ افراد اس فہرست میں تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.