پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ موقع سے اہم گرفتاری مگر کس کی ؟ پاکستانی جان کر آگ بگولا ہوجائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جلدی پہنچو ، لاہور موٹر وے کا ملزم عابد یہاں چھپا ہوا ہے ، پولیس انفارمیشن ملتے ہی جب بتائی ہوئی جگہ پہنچی تو کیا منظر دیکھا ؟ موقع سے اہم گرفتاری مگر کس کی ؟ پاکستانی جان کر آگ بگولا ہوجائیں گے ۔۔۔ پنجاب کی تحصیل چونیاں کے علاقے رحمان پورہ کے رہائشی کو گجرپورہ کیس

سے متعلق جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق جھوٹی اطلاع دی تھی، ملزم نے جھوٹی اطلاع دی کہ گجرپورہ واقعے کا مرکزی ملزم یہاں چھپا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اطلاع دینے والے ملزم نے کہا کہ میں چیک کررہا تھا کہ پولیس آئے گی یا نہیں، پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کرسکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پر سمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اور بہاولنگر میں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کا شناختی کارڈ اب بلاک ہوچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.