انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! مبشر لقمان کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) نامور اینکر پرسن اور مشہور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کا شمار ملک کے سینیئر صحاٖفیوں میں ہوتا ہے۔ مبشر لقمان ملک کے بڑے نیوز چینلز کے ساتھ وابستہ رہے جن میں دنیا نیوز اور اے آر وائی نیوز بھی شامل ہیں۔ مبشر لقمان کا یوٹیوب پر آفیشل چینل بھی موجود ہے۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر مبشر لقمان تواتر کے ساتھ ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں جنہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں۔ اب سینیئر اینکر پرسن کے حوالے سے افسوناک خبر آئی ہے اور پاکستان کے نامور اینکر پرسن اور مشہور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے چچا دو روز قبل وفات پاگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سنئیر اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے چچا دو روز قبل وفات پاگئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ اپنے ٹویٹ میں مبشر لقمان نے اپنے چچا کی موت کی خبر بتاتے ہوئے لکھا کہ دودن پہلے میرے چچا ڈاکٹر طاہر سعید لقمان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا تھا آج کینیڈا میں ہی ان کی تدفین ہےانہوں نے لوگوں سے مرحوم کی مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ سب احباب سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالی ان کے اگلے سفر میں آسانیاں پیدا کرے آمین مبشر لقمان کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے دعائیں کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.